علم ریاضی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ علم جو مختلف عددوں مقداروں اور جسامتوں کے درمیانی تعلق کو ظاہر کرے نیز اُس سے وہ طریقے حاصل ہوں جس سے مجہول مقداریں مقادیر معلوم یا اختیاری کے وسیلہ سے معلوم ہو جائیں۔ (انگریزی: Mathematics)۔ (پلیٹس)۔
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی سے اسم 'ریاضی' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "پلیٹس" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر